Animal Pictures Archive mobile
질의: Ursus thibetanus결과: 18번째/45
ایشیائی کالا ریچھ
제목: ایشیائی کالا ریچھ
올린이: Justin Lai Hong Yi (justinlihai@yahoo.com)
PICT0043.JPG
해상도: 2560x1920 파일크기: 1020984 Bytes 촬영일: 2007:12:09 13:28:04 사진기: DiMAGE X50 (KONICA MINOLTA) F number: f/2.8 Exposure: 10/3500 sec Focal Length: 61/10 등록시간: 2009:01:20 01:37:04

ایشیائی کالا ریچھ


ایشیائی کالا ریچھ، جس کو تبتی کالا ریچھ، ہمالیائی کالا ریچھ اور چاند ریچھ بھی کہا جاتا ہے، ایک درمیانہ قامت، تیز پنجوں اور کالے رنگ کا حامل ریچھ ہے، جس کی پہچان اس کے سینے پر سفید رنگ سے انگریزی حروف "V"جیسا نشان بنا ہوتا ہے۔یہ امریکی کالے ریچھ سے قریبی تعلق رکھتا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یورپ میں ان کے اجداد مشترک تھے۔

ایشیائی کالا ریچھ کی اب تک دیکھی جانے والے زیادہ سے زیادہ قامت بلوغت کے بعد 130 سے 190 سینٹی میٹر(¼4سے¼6فٹ) تک ہوتی ہے۔ نر کا وزن 100 کلو سے 218 کلو گرام تک ہوتا ہے جبکہ مادہ کا وزن 50 کلو سے 125 کلو گرام تک ہوتا ہے۔ [2] دُم 4۔4 انچ تک ہوتی ہے۔[3] جبکہ ان کی زندگی اوسطاً 25 سال تک ہوتی ہے۔

ایشیائی کالا ریچھ کے پائے جانے والے علاقے پورے ایشیاء پر محیط ہیں، ایشیاء کے ایک سرے لے کر دوسرے سرے تک تقریباً پورے براعظم ایشیاء میں ایشیائی کالا ریچھ پایا جاتا ہے۔ یہ ریچھ مشرقی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کے پہاڑی اور جنگلات کے علاقوں کے علاوہ جنوبی کوریا، شمالی کوریا، افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش، شمالی انڈیا، نیپال، سکھم (بھارت کی ایک ریاست)، بھوٹان، برما، روس میں جنوبی سائبیریا، شمال مشرقی چین، تائیوان اور جاپان میں پایا جاتا ہے۔ یہ پہاڑی مقامات میں 4،700 میٹر (13،776 فٹ) کی بلندی تک پایا گیا ہے جبکہ زمینی علاقوں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔پائے جانے والے کچھ علاقوں میں ایشیائی کالا ریچھ کچھ جگہوں پر اپنے اقامتی علاقے کو اپنے سے زیادہ مضبوط اور بڑے بھورے ریچھ کے ساتھ مشترک کر لیتا ہے۔ تاہم ایشیائی کالے ریچھ کو چھوٹے قامت کی بدولت اپنے حریفوں پر ایک برتری حاصل ہے اور وہ یہ کہ یہ ان کی چھلانگ لگانے کی صلاحیت، جو ان کو درختوں سے پھل اور خشک میوہ جات کے حصول میں مددگار ہوتی ہے۔

ایشیائی کالا ریچھ ایک ہمہ خور جانور جو کہ تقریباً ہر قسم کی غذائی اشیاء کھا سکتا ہے، جنہیں اس کے علاوہ موسمی تغیر کے لحاظ سے غذائی ضروریات اور اس لحاظ سے بڑا موقع پرست واقع ہوا ہے۔ خزاں کے موسم میں یہ شاہ بلوط کے پھل، اخروٹ اور اسی طرح کی لحمیات سے بھرپور غذائیں استعمال کرکے خود کو فربہ کرلیتے ہیں۔ ان غذاؤں کے حصول کے لئے یہ درختوں پر چڑھتے ہیں اور زمین پر سے بھی گِرے ہوئے پھل وغیرہ چُنتے ہیں۔ بہار کے موسم میں اُگنے والے پودے اور پھل وغیرہ اس کے لئے نعمت غیر مترقبہ بن جاتے ہیں، جن میں بانس، رس بھری اور گل ادریسی خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ اس علاوہ یہ گلہری کے جمع کردہ اخروٹ کے پوشیدہ ذخائر بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر نکال لیتے ہیں اور ہڑپ کر جاتے ہیں یا زمین پر پڑے پچھلے موسموں کے پھل بھی جُنتے ہیں۔ بعض اوقات ان کوششوں کے دوران یہ گلہری کو بھی کھا جاتے ہیں۔ گرمیوں میں دوسرے پھل دار درختوں بشمول تُوت فرنگی، چیری اور گھاس پھونس۔ حشرات خصوصاً چیونٹیاں موسمِ گرما کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں بڑی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ یہ مردار بھی کھا سکتے ہیں اور بعض اوقات مویشیوں پر بھی حملہ کردیتے ہیں۔ فقارئیے بشمول مچھلی، پرندے، گلہری اور اسی طرح کے دوسرے چھوٹے پستانئیے بھی دستیابی کی صورت میں غذائی ضرورت کو بخوبی پورا کرسکتے ہیں۔[4] ایشیائی کالا ریچھ اپنے امریکی عم زاد کے مقابلے میں زیادہ گوشت خور ہے۔ اس کے باوجود گوشت اس کی خوراک کا بڑا یا بنیادی حصہ نہیں ہے۔

اس کا رویہ انسانوں کے لئے بہت جارحانہ ہے (امریکی کالے ریچھ سے بھی زیادہ)، اب تک ایشیائی کالے ریچھ کے ہاتھوں انسانوں پر حملے اور انسانوں کو مار ڈالنے کے لاتعداد واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ شاید اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ ایشیائی کالے ریچھ کا سامنا انسانوں سے دیگر ریچھوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، اسی لئے اکثر ڈر جانے یا چھیڑے جانے کی صورت میں حملہ کر بیٹھتا ہے۔ ان کی قامت اور ہیجانی طبیعت کی بدولت بالغ ریچھ کے کئی فطری دشمن ہوتے ہیں حالانکہ اس میں %7 فیصد سائبریائی چیتے کا شکار ہونے والے بھی شامل ہیں جو کہ ہم علاقہ ہوتے ہیں۔ [5] تاہم خطروں کو بھانپ کر درختوں پر چڑھ کر جان بچا لینے کے سبب کالے ریچھ اتنا زیادہ چیتوں کا شکار نہیں ہوتے جتنے بھورے ریچھ ہوتے ہیں۔[6]

דוב שחור אסייתי או דוב ההימלאים (שם מדעי: Ursus thibetanus) הוא מין בסוג דוב. הדוב השחור האסייתי חי ביערותיהם של אזורי הרים במזרח אסיה, כולל טיוואן ויפן. הדוב השחור האסייתי המצוי בטיוואן הוא מתת המין U. t. Formosanus.

הדוב השחור האסייתי גדל לאורך של 130 עד 190 ס"מ. הזכרים שוקלים בדרך כלל 110 עד 150 ק"ג בעוד שהנקבות שוקלות בין 65 ל-90 ק"ג.

פרוותו שחורה בצורה אחידה, עם חרטום חום בהיר וכתם לבן בצורת קשת בבית החזה. יש לו אוזניים חומות מעוגלות הקבועות נמוך בראשו ועיניים קטנות. שיער קצר באופן יחסי מחסה כמעט את כל גופו. יש לו זנב קצר (6.5-10.6 ס"מ) ועבה. רגליו עבות וחזקות וכפות רגליו רחבות.

הדוב השחור האסייתי מגיע לבגרות מינית בגיל 3-4 שנים.

עונת ההזדווגות נמשכת מיוני ליולי, אך באזורים דרומיים עונת ההזדווגות יכולה להימשך עד אוגוסט. הזוג נשאר ביחד במשך מספר ימים במהלך עונת הרבייה ומזדווג פעמים רבות. בינואר ובפברואר נולדים במאורה 1-4 גורים עיוורים שמשקלם כ-300 גרם. לאחר שבוע הגורים פותחים את עיניהם ולאחר 3 חודשים הם נגמלים מיניקה. הגורים ממשיכים לחיות עם אמם עד לגיל 2-3 שנים.

הדוב השחור האסייתי הוא אוכל כל, אך ניזון בעיקר מצמחים. הוא צורך מגוון רחב של מזונות כולל פירות, גרגרים, עשבים, זרעים אגוזים, חסרי חוליות, דבש ובשר (דגים, ציפורים, מכרסמים ויונקים קטנים אחרים, וגם מגוויות).

[עריכה] תתי-מין

* Ursus thibetanus formosanus - בטיוואן
* Ursus thibetanus gedrosianus - באיראן ופקיסטן
* Urus thibetanus japonica - ביפן
* Ursus thibetanus laniger - באפגניסטן ודרום סין
* Ursus thibetanus mupinensis - בדרום מערב סין
* Ursus thibetanus thibetanus - בהימלאיה ובהודו-סין
* Ursus thibetanus ussuricu - בדרום סיביר, צפון מזרח סין ובחצי האי קוריאה

Ursus thibetanus
18/45
| 똑똑누리집 | 신규 사진 | 아무거나 | 동물유머 | English |
^o^ 동물그림창고 똑똑전화 누리집 ^o^